ابنا: نائب وزیر خارجہ قشقائي نے کہا کہ یونیورسٹی سطح پر باہمی تعاون میں فروغ، ایک دوسرے کے طلبا کے لئے تعلیمی مواقع فراہم کرنا، تاجروں اور ڈرائيوروں کے لئے ویزا میں سہولت ، عدالتی تعاون اور مجرموں کے حوالے جیسے امور پر گفتگو ہوئي ہے۔
پاکستانی وفد کے سربراہ سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر نے کہا کہ اس اجلاس میں نہایت مفید مذاکرت انجام پائے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے اجلاس کے اہداف تک پہنچا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیاں کونسلی امورکے مشترکہ کمیشن کا یہ چوتھا اجلاس تھا۔ یاد رہے گذشتہ روز تہران میں ایران اور پاکستان کی انٹیلی جنس اور پولیس کمیٹیوں کا اجلاس ہوا تھا۔
...........
/169
23 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 274060
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیاں کونسلی امور کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے شہریوں اور سرکاری عہدیداروں کے لئے ویزے کی سہولت کا مسئلہ مذاکرات کے اہم ترین موضوعات میں سے تھا۔